فواد چوہدری کا شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹانے کافیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) سے ہٹانے کافیصلہ چیلنج کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) سے ہٹانے کافیصلہ چیلنج کریں گے۔ اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے ہم نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ریکارڈ یہ ہے کہ خاندان کا فرد باہر گیا اور واپس نہیں آیا، انہوں نے مزید کہا کہ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ میاں شریف کے بنائے گئے اتفاق ہسپتال پر بھی نواز شریف کو اعتبار نہیں ہے۔

News Code 1889180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =