وزیر اعظم عمران خان اور ان کے حواریون کا جھوٹ عیاں ہوگیا

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ د نواز شریف کی ضمانت کے ساتھ ہی موجودہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے 2 درجن چمچوں کا جھوٹ قوم کے سامنے عیاں ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ د نواز شریف کی ضمانت کے ساتھ ہی موجودہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے 2 درجن چمچوں کا جھوٹ قوم کے سامنے عیاں ہوگیا ہے۔ پاکستان سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور ہونے کے بعد عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔  پاکستان کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود نواز شریف کو عدالت نے علاج کے لیے ریلیف دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں رہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے 2 درجن چمچے ایک سیاسی لیڈر کی علالت کو بھی سیاست کی نذر کر رہے تھے اب وہ جھوٹ قوم کے سامنے آگیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے جس کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے آج تک اس کی مثال نہیں ملتی۔  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک تاثر پیش کیا جارہا تھا کہ نواز شریف اپنا علاج کروانے سے انکار کر رہے ہیں، تاہم اب یہ ریکارڈ پر آچکا ہے کہ نواز شریف نے کبھی بھی طبی امداد سے انکار نہیں کیا۔

News Code 1889178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =