پاکستانی حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کا آغاز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ کراچی سے لاڑکانہ کے لئے کاررواں بھٹو اسپیشل ٹرین میں روانہ ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینٹ اسٹیشن پہنچے تو بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوئے اور بلاول کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کینٹ اسٹیشن اور اطراف کے علاقے کو پارٹی پرچموں اور رہنماؤں کی تصاویر سے سجادیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سیلاب ہمارے ساتھ ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے شہادت قبول کی مگر یوٹرن نہیں لیا، آمر کے آگے سر نہیں جھکایا اور عوام کو دھوکہ نہیں دیا، آج حکمران ذوالفقار علی بھٹو کے کارکنوں اور نواسے سے ڈرتے ہیں، 4 اپریل کو قافلہ گڑھی خدابخش پہنچے گا۔

News Code 1889170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =