نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور

پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔  پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

News Code 1889168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =