پاکستان نے سیاحوں کے ویزے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی

پاکستانی حکومت نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر کہا کہ ویزہ پالیسی کے حوالے سے حکومت کا اہم اقدام سامنے آگیا۔ حکومت نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی (نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ) کی شرط ختم کردی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بنانے کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی ہے۔

News Code 1889164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =