کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ دکانی بابا چوک پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغازکردیا ہے۔

News Code 1889163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =