یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی پاکستانی وزير خارجہ سے ملاقات

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے وزارت خارجہ کے دفتر اسلام آباد میں ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے وزارت خارجہ کے دفتر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین نے نئے اسٹریٹجک پلان پر گفتگو کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔ وزیرخارجہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران افغانستان سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کو افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل بات چیت ہی ہے، ایٹمی طاقت کے حامل دو پڑوسی ملک جنگ کا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں، یہ پاگل پن ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فڈیریکا موگیرینی نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ برسوں میں یورپی یونین اور پاکستان کے تعلقات فروغ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے،غربت کے خاتمے اور دیگر حکومتی ترجیحات کے منصوبوں پر پاکستان سے تعاون کریں گے۔ فڈیریکا موگیرینی نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے تعمیری کردار ادا کیا، سانحہ کرائسٹ چرچ کے پاکستانی متاثرین سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

News Code 1889149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =