یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سرحدی شہر عسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 1 میزائل سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سرحدی شہر عسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 1 میزائل سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے میزائل حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا اور اسے یمن جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

News Code 1889140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =