جولان کے بارے میں امریکی فیصلے پر ترکی کا شدید رد عمل

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جولان کو شام کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جولان کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جولان کو شام کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جولان کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔

اس نے کہا کہ جولان کے بارے میں امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے جولان کو اسرائیلی سرزمین کا حصہ قراردینے کی حمایت کی تھی ۔ امریکی صدر کے اس فیصلے پر عالمی سطح پر شدید  ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھی کہا ہے کہ جولان شام کا حصہ ہے اور اس پر اسرائیل کا قبضہ غاصبانہ ہے۔

News Code 1889131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =