کراچی میں پیٹرول پمپ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک

کراچی کےعلاقہ نیو کراچی سیکٹر 5سی فور میں پیٹرول پمپ پر دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ نیو کراچی سیکٹر 5سی فور میں پیٹرول پمپ پر دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آفس سے متصل کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے کے باعث آگ لگی، جس سے قریب موجود 6 افراد جُھلس گئے، جھلسنے والوں میں 5 زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا، جھلسنے والوں میں فیول اسٹیشن کے مالک اور ملازمین شامل ہیں جب کہ فیول اسٹیشن کے مالک راشد کی حالت تشویشناک ہے۔

News Code 1889121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =