بھارت کی پاکستان کو سفارتکاری کے ذریعہ تنہا کرنے کی کوشش

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو سفارتکاری کے ذریعہ تنہا کرنے کی کوشش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو سفارتکاری کے ذریعہ تنہا کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاؤ دکھائی دے گا، بھارت کئی معاملات کو سکیورٹی کونسل میں لے جانا چاہتا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلے بھی امن کو ترجیح دی، اب بھی دیتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم امن کے راستے پر چلنے کو تیار ہیں، تاہم بھارت نے جارحیت کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں، دفاع کیا ہے اور کریں گے بھی۔ انہوں نے سندھ کے علاقے ڈھرکی کی ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا سے متعلق کہا کہ اگر کسی اقلیتی فرد کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہم اس کا ساتھ دیں گے۔وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کا نام لئے بغیر کہا کہ ہم اپنی اقلیتوں کا پورا دفاع کریں گے، ہم دوہرا معیار نہیں رکھتے۔

News Code 1889120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =