مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم مصر، عراق اور اردن کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔ کل عراق کے وویر اعظم عادل عبدالمہدی قاہرہ پہنچے ، جہاں انھوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مصر، اردن اور عراق کے رہنما سہ فریقی سربراہی اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔
News Code 1889117
آپ کا تبصرہ