پاکستان نے ہندوستانی سرحد پر دفاعی میزائل سسٹم نصب کردیا

پاکستان نے ہندوستانی حملے کے خطرات کے پیش نظر اپنے کئی سرحدی شہروں میں چین سے خریدے گئے دفاعی میزائل سسٹم کو نصب کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستانی حملے کے خطرات کے پیش نظر  اپنے کئی سرحدی شہروں میں چین سے خریدے گئےدفاعی میزائل سسٹم کو نصب کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے 5 دفاعی میزائل سسٹم اپنے کئی سرحدی شہروں میں نصب کردیئے ہیں۔ یہ متوسط رینج کے میزائل ہیں جنھیں پاکستان نے چین سے خریدا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان چین سے خریدے کئے ڈرون طیاروں کو بھی کشمیر کی سرحد پراستفادہ کررہا ہے۔ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدوں پر تناؤ کی کیفیت ہے۔

News Code 1889115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =