شام کے علاقہ القنیطرہ میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ

شام کے صوبہ القنیطرہ کے عوام نے جولان کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ القنیطرہ کے عوام نے جولان کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ القنیطرہ کے عوام کا کہنا ہے کہ جولان پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے اور امریکہ کوجولان کو اسرائیل کے حوالے کرنے کا  کوئی حق نہیں پہنچتا ۔ واضح رہے کہ جولان کے علاقہ پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا یہ علاقہ شامی سرزمین کا حصہ ہے۔

News Code 1889108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =