یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل بدر 1 سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب  کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل بدر 1 سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف نئی فوجی حکمت عملی کے تحت تازہ کارروائیوں کا آغاز کیا ہے ۔ اس کارروائی میں یمنی فورسز اور قبائل نے الجوف کے علاقہ میں بیلسٹک میزائل بدر 1 پی کے ذریعہ سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے ۔ جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1889107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =