بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کے خلاف بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کے خلاف بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔بھارتی حکومت نے کشمیر میں دو روز قبل حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی تھی۔ جس پر حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ وادی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔حریت رہنماؤں نے جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کی جماعتوں پر پابندی کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارت کاانتقامی حربہ ہے۔واضح رہے کہ جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ سے قبل بھارت کشمیر میں جماعت اسلامی پر بھی پابندی لگاچکا ہے۔

News Code 1889103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =