ایرانی نائب صدر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اج صبح شمالی صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اج صبح شمالی صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے نائب صدر نے صوبہ مازندران کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ساری، نکا اور سیمرغ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ صوبہ مازندران میں سیلاب کے نتیجے میں 6900 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہےجبکہ سڑکوں، بجلی اور زراعت کے شعبوں میں بھی کافی نقصان ہوا ہے۔

News Code 1889102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =