آر ایس ایس اور بی جے پی سیاسی بھارت میں نفرت اور تعصب پھیلا رہی ہیں

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے گڑگاؤں واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی سیاسی بھارت میں نفرت اور تعصب پھیلا رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے  گڑگاؤں واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی سیاسی بھارت میں نفرت اور تعصب پھیلا رہی ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ نفرت اور تعصب کی وجہ سے ایسے واقعات کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی شہر گڑگاؤں میں گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے پر 40 انتہا پسندوں نے ایک مسلمان گھرانے پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس وحشیانہ حملے میں 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1889101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =