اسرائیل چور ہے اور وہ بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے

ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اسرائیل کو چورملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اسرائیل کو فلسطینیوں کی زمین پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اسرائیل کو چور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اسرائیل کو فلسطینیوں کی زمین پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ملائشیا کے وزير اعظم پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے اسرائيل کو چور ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری یہودیوں کے ساتھ کوئي مخالفت نہیں ہے لیکن ہم فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کو بھی برداشت نہیں کریں گے۔ مہاتر محمد نے کہا کہ امریکہ واحد ملک ہے جو اسرائیل کے غیر انسانی اور ظالمانہ اقدامات کی حمایت کررہا ہے۔

News Code 1889092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =