قندوز میں بمباری سے 13 شہری جاں بحق

افغانستان کے صوبے قندوز میں فضائی بمباری میں دو خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندوز میں فضائی بمباری میں دو خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبے قندوز کے ایک علاقے میں افغان ایئر فورس اور اتحادی افواج نے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق دو خاندانوں سے ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اہل علاقہ نے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں گورنر ہاؤس کے سامنے رکھ کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تاہم میتیوں کو گورنر ہاؤس جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز فضائی حملے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے اپنے دعوے پر قائم ہیں۔

News Code 1889086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =