افغانستان میں 2 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک، 30 زخمی

افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں 2 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں 2 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں دھماکے لشکر گاہ کے اسٹیڈیم میں ہوئے جہاں نو روز کے حوالے سے تقریب جاری تھی۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق تقریب میں 1 ہزار سے زائد افراد شریک تھے،جن میں سے 4 ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام نے دھماکوں میں کسی سرکاری اہلکار کی ہلاکت سے متعلق تفصیل نہیں بتائی۔ مقامی حکام کے مطابق یہ بم اسٹیڈیم میں نصب تھے ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

News Code 1889083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =