جرمنی میں 10 انتہا پسند گرفتار

جرمن پولیس نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 انتہا پسندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن پولیس نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 انتہا پسندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے فرینک فرٹ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ کرنے والے 10 انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی عمریں 20 سے 42 برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ جرمن حکومت کی جانب سے گرفتار ملزمان کی شہریت اور نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھریاں، 20000 یورو کی رقم اور الیکٹرانک ڈیوائس برآمد کرلی۔

News Code 1889078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =