پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کئی منصوبوں کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستانی وزیر خزانہ کے مطابق ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان کئی بڑے منصوبوں کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخظ کر دیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خزانہ کے مطابق ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان 5 بڑے منصوبوں کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخظ کر دیے گئے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ملائیشیا نے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے، حلال گوشت اور چاول خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جلد ملائیشیا کو اینٹی ٹینک میزائل فراہم کرنے کا معاہدہ پورا کرے گا۔ پاکستانی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اپنے بینکوں کے برانچز ایک دوسرے کے ملکوں میں کھولنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

News Code 1889077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =