امریکی اقدامات اس کے ہراس اور زوال کا مظہر ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جولان کے بارے میں اسرائیلی دعوے اور امریکہ کی طرف سے اس کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کے سلسلے میں امریکی اقدامات امریکہ کے ہراس اور اس کے زوال کا مظہر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جولان کے بارے میں اسرائیلی دعوے  اور امریکہ کی طرف سے اس کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کے سلسلے میں امریکی اقدامات امریکہ کے ہراس اور اس کے زوال کا مظہر ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی حمایت کرکے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے مقبوضہ جولان کی حاکمیت کے بارے میں اسرائیلی دعوے اور امریکی رفتار کی مخالفت کی ہے۔

News Code 1889072

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =