بھارت کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث فرد برطانیہ میں گرفتار

بھارت میں پنجاب نیشنل بینک کے 2 ارب ڈالر کے بینک فراڈ کے مرکزی کردار نروو مودی کو لندن سے گرفتار کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں پنجاب نیشنل بینک کے 2 ارب ڈالر کے بینک فراڈ کے مرکزی کردار نروو مودی کو لندن سے گرفتار کرلیا گیا۔ ارب پتی سونے کا بیوپاری نروو مودی پنجاب نیشنل بینک کے لون فراڈ میں بھارتی حکومت کو مطلوب تھا، نروو مودی گزشتہ برس برطانیہ فرار ہوگیا تھا جس پر بھارت نے برطانیہ سے ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔ برطانوی پولیس نے نروو مودی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو وسطی لندن کے علاقے ہالبورن سے حراست میں لیا گیا ہے، ملزم کو بھارت حوالگی سے قبل لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حکم پر آئندہ کی کارروائی منحصر ہوگی۔ واضح رہے کہ نروو مودی پر پنجاب نیشنل بینک سے 4 کروڑ 38 لاکھ ڈالر اور  ایک اور سرکاری بینک سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کے فراڈ کا الزام ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں نروو مودی کے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ساتھ تعلقات پر بھی اعتراضات اُٹھاچکی ہیں، نروو مودی کی گرفتاری سے اپوزیشن کو فائدہ اور بی جے پی کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

News Code 1889009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =