دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے، بھارت

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کہا ہے کہ بھارت نہ تو پلوامہ حملے کو بھولا ہے اور نہ ہی بھولے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کہا ہے کہ بھارت نہ تو پلوامہ حملے کو بھولا ہے اور نہ ہی بھولے گا۔ پاکستان میں موجود مبینہ دہشتگردوں کے خلاف مزید کارروائیوں کا اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ منگل کو نیم مسلح دستوں کی تقریب میں انہوں نے کہا کہ مزید کارروائی کب ہو گی اور کہاں ہو گی، اس کا فیصلہ قیادت کرے گی۔ یہ کارروائی یا تو دہشتگردوں یا ان کی حمایت اور ان سے سازباز کرنے والوں کے خلاف ہوگی۔

News Code 1888996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =