ایرانی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکومت کا دعوی رد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی حکام کے موبائل ہیک کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی حکام کے موبائل ہیک کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی جھوٹ بولنے کی پرانی عادت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی اور عداوت سب جانتے ہیں اور امریکہ و اسرائیل دونوں ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایران ہراسی کو خطے میں فروغ دے رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان کہا کہ دنیا میں کوئی بھی واقعہ رونما ہوتا ہے امریکہ اور اسرائیل  اس کو ایران کے ساتھ جوڑنے کی تلاش و کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيلی حکام اور آسٹریلیائی پارلیمنٹ کے سسٹم کو ہیک کرنے پر مبنی الزامات ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

News Code 1888992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =