بلوچستان میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 6 اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویزچیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 6 اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویزچیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 6 اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق زیارت میں لیویز کی چیک پوسٹ پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 لیویز اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ واقعہ زیارت کے علاقے سنجاوی کی لعل کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کے گھیرے میں لے لیا ہے۔

News Code 1888989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =