چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے۔ بیجنگ میں پاک چائنا وزراء خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے بعد چین کے نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غربت میں کمی اور کرپشن کی روک تھام کے لیے چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر چین کے نائب صدر نے نومبر 2018 میں چین کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے بعد دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

News Code 1888982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =