وزرا کی برطرفی کے مطالبے پر مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزراء کی برطرفی کے مطالبے پر مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزراء کی برطرفی کے مطالبے پر مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے مطالبے پر حکومت نے یہ ردعمل دیا ہے کہ مجھے ریاست مخالف کہا گیاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں حکومتی ردِ عمل میں نیب کی جانب سے نوٹسز موصول ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں بلاول نے کہا کہ کابینہ میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزراء کی موجودگی تک حکومت کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیموں کے تربیتی مراکز کی حمایت کرنے والے وزراء کو برطرف کیا جائے، انتخابی مہم میں کالعدم تنظیموں کی حمایت حاصل کرنے والوں کو برطرف کیا جائے۔ چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت انتہا پسندی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو کالعدم تنظیموں کو یقین دہانیاں کرانے والوں کو فارغ کرے۔

News Code 1888978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =