کشمیر میں ڈھائی ماہ کے دوران 700 سے زائد افراد گرفتار

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈھائی ماہ کے دوران 700 سے زائد کشمیری شہریوں، مذہبی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈھائی ماہ کے دوران 700 سے زائد کشمیری شہریوں، مذہبی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک سمیت 21 کشمیریوں پر قانون پبلک سیفٹی ایکٹ بھی لاگو کیا گیا ہے۔ قابض انتظامیہ نے گرفتار کشمیریوں کو وادی کشمیر سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا ہے۔ حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1888976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =