ایران اور یورپ کی یمن امن معاہدے پر عمل درآمد پر تاکید

یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سارے فریقین نے اسٹاک ہوم کے معاہدے پر فورا عمل درآمد بالخصوص الحدیدہ بندرگاہ میں سیز فائز پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ارنا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سارے فریقین نے اسٹاک ہوم کے معاہدے پر فورا عمل درآمد بالخصوص الحدیدہ بندرگاہ میں سیز فائز پر زور دیا ہے۔

یورپی یونین نے ایران کیساتھ یمن سے متعلق منعقد ہونے والے پانچویں اجلاس کے اختتام پر یہ بیان جاری کر دیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہونے والے اجلاس میں سارے فریقین نے یمن میں اقوام متحدہ کی زیر سرگردگی میں امن عمل کے تسلسل کی حمایت کی ہے جس کی نگرانی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے امور یمن مارٹن گریفیتھ کر رہے ہیں۔ اس بیان کے مطابق، ہونے والے اجلاس میں شام اور خطے کے مستقبل کی حمایت کے عنوان سے بروسلز میں منعقدہ تیسرے اجلاس کے نتایج پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بلجیم کے دارالحکومت بروسلز میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں ایران، جرمنی، فرانس، اٹلی، برطانیہ کے نمائندوں سمیت، یورپی یونین کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہیلگا اشمید بھی شریک تھی۔ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورحسین جابری انصاری، ایران کے نمائندے کی حیثیت سے اس اجلاس میں شریک تھے۔انہوں نے اس اجلاس کی سائڈ لائن پر یورپی یونین کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہیلگا اشمید سے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی مسائل بالخصوص یمن اور شام کے بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1888971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =