مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سیکیورٹی وزیر بین ویلیس کا کہنا تھا کہ یہ عین ممکن ہے کہ برطانیہ میں انتہائی دائیں بازو کی جانب سے نیوزی لینڈ طرز کے حملے ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے دائیں بازو کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات پر نظر رکھا ہوا ہے۔ برطانوی وزیر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دائیں بازو کا گروپ ہے جو دہشت گردوں کو مستقبل کے لیے تیار کریں گے۔ خیال رہے کہ کرائسٹ چرچ میں دو مسجدوں میں دہشت گردی کے واقعے میں 50 نمازیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد لندن میں ایک نمازی کو زخمی کردیا گیا تھا۔

برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
News Code 1888969
آپ کا تبصرہ