انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد ہٹانے پر زور دیا جائے، اسکاٹ موریسن

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد کو حاصل بے لگام جگہ ختم کی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد کو حاصل بے لگام جگہ ختم کی جائے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جی20 سربراہ اجلاس کے میزبان جاپانی وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی نوعیت کے دہشت گرد انٹرنیٹ کو بطور ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں، ٹیکنالوجی فرمز کو انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد ہٹانے پر زور دیا جائے۔ آسٹریلین وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جی 20 ممالک سے انتہا پسندی پر مبنی مواد سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1888962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =