ہالینڈ میں میٹرو ٹرین پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

ہالینڈ کے وسطی شہر اوتریخت میں مسافر ٹرام پر مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ کے وسطی شہر اوتریخت میں مسافر ٹرام پر مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

ہالینڈ کے وسطی شہر میں مسافروں کو لے جانے والی ٹرام پر مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اوتریخت پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت ’گوک مین تانس‘ کے نام سے ہوئی ہے جو 37 سالہ ترکی نژاد ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی کا عمل قرار دیتے ہوئے ملزم کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے ٹرام اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا، جب کہ ریسکیو ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا ہے،ریسکیو ٹیم میں طبی سہولیات سے لیس 3 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ قریبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ٹرام اسٹیشن کے اطراف رہنے والے افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال لایا گیا ہے۔ مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

News Code 1888957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =