بھارت کے سابق وزیردفاع منوہر پاریکر کینسر کی وجہ سے چل بسے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اہم ساتھی، ریاست گوا کے وزیراعلیٰ اور سابق بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر چل بسے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اہم ساتھی، ریاست گوا کے وزیراعلیٰ اور سابق بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منوہر پاریکر کافی عرصے سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے منوہر پاریکر 3 بار گوا کے وزیراعلیٰ رہے۔ وہ نریندر مودی کی سرکار میں 2014ء سے 2017ء تک بھارت کے وزیر دفاع بھی رہے ہیں۔ منوہر پاریکر نے ہی 2013ء کے انتخابات سے پہلے بی جے پی کی طرف سے نریندر مودی کا نام بطور وزیراعظم تجویز کیا تھا۔

News Code 1888949

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =