مالی میں فوجی کیمپ پر شدت پسندوں کا حملہ، 8 فوجی ہلاک

مالی کے فوجی کیمپ پر شدت پسندوں کے حملے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالی کے فوجی کیمپ پر شدت پسندوں کے حملے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے مغربی افریقہ کے ملک مالی کے وسطی علاقے موپتی کے فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح سویرے ہونے والا یہ حملہ جہادی عناصر کی جانب سے کیا گیا ، دفاعی افواج نے مزاحمت بھی کی تاہم اسکے باوجود ہلاکتیں ہوئیں۔ مقامی گائوں کے لوگوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد آٹھ بتائی جارہی ہے تاہم یہ اس سے زیادہ ہے جو کہ پندرہ تک ہوسکتی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی امن فوج اور فرانس سمیت علاقائی ملکوں پر مبنی پانچ قومی سیکورٹی فورسز کی موجودگی کے باوجود جہادیوں کے حملے جاری ہیں، اور گزشتہ برس ایسے دوسو زیادہ حملے کیے چکے ہیں۔

News Code 1888948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =