مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 3 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقہ نجران میں 3 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔ اس حملے میں نجران میں السدیس اڈے کو بھی نشانہ بنایا ۔ یمنی فورسز نے کل بھی 5 میزائل سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر داغے تھے۔

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 3 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
News Code 1888942
آپ کا تبصرہ