مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں پولیس نے نسل پرست انتہا پسند کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ساؤتھ ایسٹ کاونٹر ٹیررازم پولیس کے مطابق اسٹین ویل میں چاقو اور بیس بال بیٹ سے مسلح 50 سالہ شخص نے ایک 19 سالہ نوجوان پر نسل پرستانہ جملے کسے اور حملہ کیا۔ یہ انتہائی دائیں بازو سے متاثر شخص کی جانب سے دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ ادھر پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر بھی دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

برطانیہ میں پولیس نے نسل پرست انتہا پسند کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
News Code 1888935
آپ کا تبصرہ