پاکستانی فوج نے بھارت کا ڈرون مار گرایا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مزید بتایا کہ بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے قریب گرایا گیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ ڈرون پاکستانی حدود میں ڈیڑھ سو میٹر اندر داخل ہوگیا تھا۔ میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی بتایا کہ پاک فوج نے یہ بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا ہے۔

News Code 1888897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =