حماس کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں نیوزی لینڈ کی 2 مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں نیوزی لینڈ کی 2 مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردانہ حملے سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گردوں کا دین اور وطن سے کوئی تعلق نہیں بلکہ دہشت گردی ایک موذی فکر ہے جس کا سب کو ملکر مقابلہ کرنا چاہیے۔ حماس نے بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشت گردی کا شدید خطرات لاحق ہیں اور گذشتہ 70 برسوں سے فلسطینی عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

News Code 1888887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =