پاکستان میں شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں شوہر نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں شوہر نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔واقعہ چنیوٹ میں تھانہ سٹی کے علاقے رائے چند میں پیش آیا جہاں اعجاز نامی شخص نے 3 بچوں اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق رائے چند کے رہائشی محمد اعجاز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی روبینہ، 5 سالہ بیٹے ابوبکر، 4 سالہ تحریم اور 3 سالہ مرتضین کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ۔علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب فیملی تھی اور میاں بیوی میں غربت کی وجہ سے اکثر لڑائی رہتی تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او انور کھیتران، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئے جبکہ موقع سے گولیاں اور دیگر تمام شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔

News Code 1888885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =