متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو ادھار پیٹرولیم مصنوعات دینے سے انکار

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات ادھار دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد پاکستان نے چین سے دو ارب ڈالر کے ڈپوزٹس کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات ادھار دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد پاکستان نے چین سے دو ارب ڈالر کے ڈپوزٹس کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ممکن ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دو ارب ڈالر ڈپوزٹس کا معاہدہ رواں مہینے ہوجا ئے ۔اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کا چین سے یہ معاہدہ بڑی حد تک طے ہوچکا ہے اور جلد ہی فائنل ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ادھار دینے سے انکار کرکے پاکستان کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

News Code 1888883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =