پاکستان میں گوشت۔ چاول، دودھ  اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 11.72 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گوشت۔ چاول، دودھ اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل ککا ہے کہ پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں  ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 11.72 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گوشت۔ چاول، دودھ  اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ  ہوگیا ہے۔ پاکستان کے 17بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے23 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ 11اشیاء کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 19اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز،دال مونگ،واشنگ سوپ ،گڑ، لان(کپڑا)، کیلا،آٹا، موٹا لٹھا،چینی، جارجٹ، دال پلیٹ، چاول باسمتی (ٹوٹا)، سرخ مرچ(پسی ہوئی)، بیف، دودھ (تازہ)، چاول اری (6)،دہی، لہسن،خشک دودھ، بیف پلیٹ، چائے کا کپ،خوردنی تیل،مٹن کی قیمتوں میں اضافہ انڈہ (فارمی )،چکن (زندہ )،ٹماٹر،ایل پی جی (سلنڈر) ،دال مسور، آلو، دال ماش، آگ جلانے والی لکڑی ،گھی (کھلا)، دال چنا،گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ پیٹرول، ھائی سپیڈ ڈیزل،مٹی کاتیل،نمک، ڈبل روٹی،ویجیٹیبل گھی،کوکنگ آئل،چائے، سگریٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز، گیس چارجز، ماچس،الیکٹرک بلب ،لوکل کال اورصابن کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔ 

News Code 1888882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =