امریکہ کی اسرائیل کی تائید کے بعد سعودی عرب کو حساس ٹیکنالوجی کی فراہمی

امریکہ اسرائیل کی تائيد اور سفارش کے بعد سعودی عرب کو حساس ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کے استاد حمید دباشی نے اپنے ایک مقالہ میں لکھا ہے کہ  امریکہ اسرائیل کی تائيد اور سفارش کے بعد سعودی عرب کو حساس ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ کوشنر نے خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے پہلی بار ملاقات کی ۔جس میں مشرق وسطی میں قیام امن اور اسرائیلی کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کے تائید اور سفارش کے بعد سعودی عرب کو ایٹمی ٹیکنالوجی کی فراہمی کا کام شروع کردیا ہے۔ حمید دباشی کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اسرائیل کے مفاد میں ہے اور اس کشیدگی کو جاری رکھنے کے لئے محمد بن سلمان اسرائيل کے لئے بہترین آپشن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان وہی کام کررہے ہیں جو امریکہ اور اسرائیل چاہتے ہیں۔

News Code 1888854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =