مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کے تین وزیروں کے دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تین وزیروں کا رابطہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک وزیر کی سوشل میڈیاپر وڈیو بہت وائرل ہوئی، وہ وزیر ایک کالعدم تنظیم سے کہتاہے جب تک ہماری حکومت ہے آپ کےخلاف کارروائی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے لوگوں کو نئے پاکستان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہئے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اپوزیشن کا مطالبہ ہے ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کے تین وزیروں کے دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں۔
News Code 1888852
آپ کا تبصرہ