بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی مزید آزمائش

بھارتی فضائیہ نے پاکستان سے رہائی پانے والے پائلٹ ابھی نندن کے لئے مزید آزمائش کھڑی کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان سے رہائی پانے والے پائلٹ ابھی نندن کے لئے مزید آزمائش کھڑی کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ اور دیگر ایجنسیز کی پائلٹ ابھی نندن سے پوچھ گچھ کا عمل مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد ابھی نندن کو ڈاکٹروں کی ہدایت پر چند ہفتوں کی چھٹیوں پر بھیج دیا گیا۔

بھارتی ذرائع کے مطابق  میڈیکل بورڈ کچھ دنوں میں ابھی نندن کی میڈیکل فٹنس کا جائزہ لےگا اور چیک اپ کےبعد ابھی نندن کے بطور پائلٹ ذمہ داریاں سنبھالنےکا فیصلہ کیا جائے گا۔

News Code 1888850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =