مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے عراق کے کامیاب دورے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران انرجی کے ذریعہ عراق اوردیگرممالک میں نفوذ پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے انرجی سے متعلق سراویک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق میں اپنی حمایت یافتہ حکومت لانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ امریکہ عراق کے لئے ایک مستقل حکومت کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ