روسی طیاروں نے ادلب میں دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا

روس کے جنگي طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک بہت بڑے ڈپو کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے جنگي طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک بہت بڑے ڈپو کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات مطابق روسی جنگی طیاروں نے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھاکنے پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کا اسلحہ کا ایک بڑا ڈپو تباہ کردیا گیا دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو میں میزائل بھی موجود تھے۔ شام میں وہابی دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔

News Code 1888827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =