مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ایک پرامن اور ابھرتے ہوئے سماجی اور معاشی مواقع سے بھرپور پاکستان ہے۔ عمران خان سے اسلام آباد سمٹ میں شرکت کرنے والے 25 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد مندوبین نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان یکسر تبدیل ہو چکا ہے، نیا پاکستان پرُامن، ابھرتے سماجی ومعاشی مواقع سے بھرپور ہے، یہ حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں اورسہولیات میں بہتری کا مظہر ہے کہ معروف بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ایک پرامن اور ابھرتے ہوئے سماجی اور معاشی مواقع سے بھرپور پاکستان ہے۔
News ID 1888823
آپ کا تبصرہ